بنگلورو،9؍مئی(ایس او نیوز) بیڈ بلاکنگ گھپلہ میں اہم سرغنہ اور شکایت کرنے والے دونوں کا تعلق بی جے پی سے ہے اور کانگریس نے یہ الزام لگایاہے۔کے پی سی سی کے سابق صدر دنیش گنڈو راؤ نے یہ الزام لگایا کہ جولوگ اس گھپلہ میں ملوث تھے، وہی عوام کے سامنے ڈرامہ کیا یعنی رکن پارلیمان تیجسوری سوریا اور تین اراکین اسمبلی اور بی جے پی ورکرس اس گھپلہ کی آڑ میں سماج میں فرقہ پرستی کو فروغ دینے کی کوشش کی لیکن اپنے آپ کے پیروں پر ہی کلہاڑی مارلی۔
بی جے پی کے رکن پارلیمان اور اراکین اسمبلی نے کووڈ وار روم پر دھاوا بول کر اس کا راست ٹیلی کاسٹ کروایاجبکہ راست ٹیلی کاسٹ کروانے کی ضرورت نہیں تھی۔ متعلقہ افسروں کو طلب کرکے جو خامیاں ہیں اس کو درست کیا جاسکتا تھا لیکن تیجسوی سوریا اوران کی پارٹی کے اراکین اسمبلی کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہ اس معاملہ کا ٹیلی کاسٹ کروا کر اپنے ہی پیروں پر کلہاڑی ماررہے ہیں۔ انہیں یاد رکھنا چاہئے، سچائی ہمیشہ سچائی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ راست ٹیلی کاسٹ کے دوران تیجسوی سوریا نے ایسا ڈرامہ کیا کہ انہوں نے بہت بڑا گھپلہ بے نقاب کردیا ہے۔اس گھپلہ میں ملوث اہم سرغنہ اور دیگر لوگوں کا تعلق دراصل بی جے پی ہی سے ہے۔یہ بھی انکشاف ہوگیا ہے کہ بمن ہلی حلقہ کے رکن اسمبلی ستیش ریڈی کے طرفدار ہی بیڈوں کی بلاکنگ میں ملوث ہیں۔حقیقت منظر عام پر آجانے کا بی جے پی کو ذرا برابر بھی شبہ ہوتا تو سوریا اوران کے دیگر ساتھی اس گھپلہ کو ہرگز منظرعام پر لانے کی کوشش نہ کرتے۔